لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکار خالد گاور کا نیا گانا’’ ڈھولا سانو پیار نا کرے ‘‘معروف میوزک کمپنی ریلیز کرے گی، اس کا ویڈیو گزشتہ دنوں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں متعدد ماڈلز نے حصہ لیا ۔اس گانے کا میوزک نزر علی نے ترتیب دیا ہے جب کہ اس کی شاعری یونس کنول نے کی ہے ۔معروف ڈی او پی علی عمران نے اس کی عکاسی کی ہے ۔ اس کے پروڈیوسر سید حسن علی شاہ ہیں۔