نیویارک/سنگا پور (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 7 فیصد تک گر گئے ،برنٹ کروڈ سستا ہو کر 65 ڈالر اور اور امریکی کروڈ55 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔نیویارک مرکنٹائل کی عالمی منڈی میں گزشتہ روز امریکی تیل کی دسمبر کے لئے سپلائی کے نرخ 54.75 ڈالر فی بیرل تک جھول کھانے کے بعد 55.30 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے جبکہ برنٹ لندن کروڈ کے سودے گذشتہ 8 ماہ کی کم ترین سطح 64.61 پر بند ہوئے ۔