نیویارک(اآن لائن) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ‘تاہم اوپیک کی سست عالمی اقتصادی شرح نمو کے باعث رواں سال کے باقی عرصے میں اور آئندہ سال (2020 ء ) تیل کی طلب کم ہونے کی رپورٹ کے باعث یہ اضافہ محدود رہا۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 41 سینٹ (0.7 فیصد) بڑھ کر 58.64 ڈالر فی بیرل رہے ۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 40 سینٹ اضافے کے ساتھ 54.87 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔