نیویاک( آن لائن )امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی سست اقتصادی شرح نمو کے باعث آئل ریفائنریز کی ریفائننگ میں کمی ہے ، تاہم امریکہ چین کشیدگی میں کمی کے امکانات پر قیمتوں میں کمی محدود رہی۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 65 سینٹ (1.1 فیصد ) گر کر 59.26 ڈالر فی بیرل رہے ۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 34 سینٹ (0.6 فیصد ) کمی کے ساتھ 53.59 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔