نیویارک (نیٹ نیوز) ٹوئٹر نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے تمام اکاؤنٹس بند کر دئیے تاہم ایسا غلطی کے باعث ہوا۔ کمپنی نے بتایا کہ تکنیکی خرابی کے باعث انگریزی، فارسی، عربی اور اردو کے اکاؤنٹس بند ہو گئے تھے ، تاہم انہیں بحال کیا جا رہا ہے ۔ اکاؤنٹس کی بندش پر ایران میں ٹوئٹر بین خامنہ ای کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا اور کمپنی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔