خان پور (نامہ نگار) محلہ خیر آباد کے رہائشی نوجوان کی بیوی گزشتہ روز روٹھ کر میکے چلی گئی، نوجوان نے اپنی بیوی کو منانے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد نوجوان اپنے ہی گھر کے سامان کو اکٹھا کر کے آگ لگا دی، آگ لگنے کی وجہ سے گھر کا سامان جس میں بستر، کپڑے ، برتن اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا، اطلاع پر ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھائی جبکہ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔