مکۃ المکرمہ ( 92 نیوزرپورٹ) مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی ، خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا،غسل کعبہ کی رسم گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے ادا کی ،نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان، مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدلرحمان السدیس، سعودی عرب میں متعین مسلم سفارتکار، ممتاز علما، وزرا، کلید بردار کعبہ شریک ہوئے ،ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے بھی غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت کی،پیرنورالحق قادری نے کعبہ شریف کے اندرداخل ہوکر غسل مبارک میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کی،وفاقی وزیرنے پاکستان کی سلامتی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔