ملتان ( خبرنگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ و سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نے کہاہے کہ تحفظ ناموس رسالتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،توہین رسالت قانون میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جائے گی ، مسلمان ختم نبوت پر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت کسی بھی سیاسی جماعت کی ہو یا کوئی بھی حکمران بنے لیکن ہم ختم نبوت کے قانون پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے مزیدکہاہے کہ حکمران غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے پھنس کر رہ گئے ہیں۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹرحافظ عبد الکریم نے کہاہے کہ ہم ختم نبوت کے چوکیدار ہیں ا س کی حفاظت کے لئے اپنا تن من دھن سب قربان کردیں گے ۔علامہ عبد الرحیم گجر نے کہاہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لے اور ختم نبوت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ سے گریز کرے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ریاض الرحمان یزدانی ، ڈاکٹر عبد الغفور راشد، حافظ عبد الباسط شیخوپوری ، مولانا قاری محمد حنیف ربانی ، ملک سلمان سنگلہ ، پروفیسر عتیق اﷲ عمر ، سید عامر نجیب کراچی ، مولانا تنویر احمد ، مولانا احتشام الحق ، علامہ خالد فاروقی ، ڈاکٹر اکرم ہریری ، مولانا عنایت اﷲ رحمانی ، مولانا عبد الحی عابد، مولانا عبد الرحمٰن شاہین ، محمد بن عبد اﷲ ، ڈاکٹر نصراﷲ ، علامہ اسلم حنیف ، شیخ خالد اطہر ، مولانا محمد اکرم شہزاد ، مولانا اقبال خارانی، مفتی عبد الرحمن شاہین ، مولانا ہدایت اﷲ رحمانی اور دیگر نے شرکت اور خطاب کیا۔ ساجد میر