لاہور( سٹاف رپورٹر) 21ستمبر تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ تیاری کے سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل، مولانا عزیزالرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم،مولانا عبدالعزیزو دیگر نے سبزہ زار میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کے بغیر ایمان کی تکمیل نہیں ہو سکتی۔ علمائے کرام نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں قادیانیوں کی یکدم بڑھتی ہوئی ارتدادی سر گرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔