ملتان ( خبرنگار) وفاقی و زیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ ختم نبوت پر ہمارا مکمل ایمان ہے ، ختم نبوت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔گستاخانہ خاکوں پر ہماری حکومت کا بڑا سخت موقف ہے ۔ حکومت نے شدید احتجاج کیا اور عالمی سطح پر بھرپور انداز میں آواز اٹھائی ہے ۔ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد عامر ڈوگر،مخدوم زوہیب گیلانی نے کہا کہ حضور نبی کریم ؐ کی حرمت کیلئے ہر مسلمان اپنی جان دینے کیلئے تیار ہے ۔ علامہ رشید کشمیری اور عبدالحق مجاہد نے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات نہ بھڑکائے جائیں۔ اس موقع پر‘ مفتی غلام مصطفیٰ رضوی ‘ شفقت حسنین بھٹہ ‘ پیر عامر محمود نقشبندی ‘ علامہ خالد محمود ندیم ‘ پادری شہزاد تنویر ‘ مولانا ابوبکر عثمان ‘ الحاج اشرف قریشی ‘ افتخا رمغل ‘ ظفر قریشی ‘ عامر شہزاد صدیقی، بشپ شہزاد تنویر ،یٹرک گل ،خواجہ منور خورشید صدیقی‘ تاج محمد تاج ‘ نور الامین خاکوانی‘ خواجہ عزیز الحسن ‘ پیر عبید انور ‘ اﷲ بخش ‘ قاری علی احمد ‘ پروفیسر نصرت ‘ رانا اسلم ساغر ‘ عمران یوسف ‘ سجاد ملک ‘ منظور اعوان ‘ زیب رسول ‘ یاسیمین خاکوانی ‘ حمیرا شفیق ‘ رضوانہ شاہین ‘ شاہد محمو دانصاری اور دیگر نے شرکت کی۔