مکرمی !اسلام ٹیکنالوجی کے استعمال سے منع نہیں کرتا۔اسلام خود کہتا ہے *مومن اپنے اردگرد سے بے خبر نہیں رہتا۔اسلام کی حدود بہت خوبصورت ہیں۔ان کو پار کریں گے گہری اندھیری کھائی میں گر جائیں گے۔ ذرا اپنے دیں پر عمل پیرا ہوں تو ذرا پھر دیکھئے گا پاکستان شاندار اور خوشحال بنے گا۔ہم پاکستانی مسلمان ہونے پر فخر کریں گے۔ہم *پاکستانی* ہوں گے۔ ہمارا ملک دیوالیہ نہیں ترقی یافتہ ہو گا۔تو بدلیں خود کو۔پاکستان کو بدلیں ۔نیا اور پرانا پاکستان کرتے رہیں گے تو کبھی بھی ملک ترقی نہیں کرے گا بلکہ وہی ہو گا جو آج ہو رہا ہے۔ہمیشہ یاد رکھیں "پاکستان برا نہیں ہے اس میں رہنے والے برے ہیں ،پاکستان کا نظام برا نہیں اس نظام کو چلانے والے برے ہیں ،پاکستان کی سیاست بری نہیں اس پر سیاست کرنے والے برے ہیں "۔تو آج ہی، ابھی ہی اسی وقت سے ہی خود کو بدلیں۔ ( عمّار ایاز)