اسلام آباد، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، خصوصی نیوز رپورٹر ،ایجنسیاں ) وفاقی وزرا نے کہا کہ جلسہ میں بہت جھوٹ بولا گیا ،خدا اس لیڈرشپ سے پناہ دے ،یہ دوبارہ حکمران بنے تو ملک کوتباہ وبربادکردینگے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے کہاہے کہ جتنی تاریخیں دے دیں،موجودہ حکومت مدت پوری کرے گی،اپوزیشن کاخیال ہے کہ جلسوں سے حکومت چلی جائے گی یہ بھول جائیں،یہ 150جلسے بھی کرلیں حکومت کاایک بال بھی بیکانہیں کرسکتے ، پی ڈی ایم کے جلسے میں جوزبان استعمال کی گئی وہ نوازشریف کے 90کے دورکی یاددلاتی ہے ، نوازشریف کی 40سالہ سیاست میں جتنے غیرجمہوری کام ہوئے اس میں نوازشریف مرکزی کردارہیں،نوازشریف کی سیاست غیرجمہوری اقدامات پرمبنی ہے ،پیپلزپارٹی قومی جماعت سے سکڑکرعلاقائی جماعت بن کررہ گئی ہے ،مولانافضل الرحمان کوڈی آئی خان کے لوگوں نے مستردکیاہے ،مولاناگزشتہ سال بھی اپنے اتحادیوں کے ہاتھوں دھوکہ کھاچکے ہیں،بینظیرکوہٹانے سمیت تمام کاموں میں نوازشریف بنیادی کردارتھے ،آج سٹیج پروہ لوگ بیٹھے تھے جنہوں نے بھٹوکوپھانسی کے پھندے تک پہنچایا،جلسے میں صرف جھوٹ بولاگیا، فضل الرحمان اب 12ویں کھلاڑی بن چکے ہیں ،مریم نوازبے نظیر بھٹوبنناچاہتی ہیں ۔ وفاقی وزیر فوادچودھری نے اپنی ٹویٹ میں کہامریم نواز کی تقریر میں جس طرح کوروناایس اوپیز کا مذاق اڑایا گیا اس سے ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے ، بچہ پارٹی گا رڈ فادر کی سربراہی میں ابو بچاؤ مہم چلا رہی ہے ۔وفاقی وزیرفیصل واوڈانے اپنی ٹویٹ میں اگر اس چور کی بیٹی چورنی مریم نواز نے اپنی گھٹیا زبان وزیراعظم کی والدہ یا کسی اور کی والدہ کے لئے بند نہ کی تو ہم بھی بہت کچھ کہنے پر مجبور ہونگے ،سینیٹرفیصل جاویدنے کہاایس اوپیزکی خلاف ورزی عدالتی احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے ، علی زیدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاست سے فارغ ہونے پر پریشان ہیں ۔ مشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے کہا کچھ بھی کرلو، عمران خان سے این آراو نہیں ملے گا۔اپنے ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد شفایاب فرمائے ۔