لاس اینجلس(سپورٹس ڈیسک)66 سالہ نامور ریسلر ہلک ہوگن نے کہا ہے کہ خدا سے دوری کے باعث کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا میں تباہی مچا دی، خدا کے احکامات نہ ماننے کی وجہ سے ہی کورونا سے بچائو کی کوئی ویکسین نہیں بن پا رہی ۔انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں محبت بانٹنا ہوگی، ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا۔جھوٹے خدائوں کو پوجنا چھوڑ دو۔