پشاور(نیوز رپورٹر)پروانشل ڈایززٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا کے 36 ہسپتالوں کو ضروری حفاظتی سامان فراہم کردیا جن میں ایل آر ایچ ،کے ٹی ایچ ،پولیس سروسز ہسپتال،مردان میڈیکل کمپلیس،ڈی ایچ کیوبونیر ،چارسدہ، مردان، ٹانک،ملاکنڈاور دیرسمیت دیگر ہسپتال شامل ہیں ، پی ڈی ایم ایے کے مطابق 4497 این 95ماسک متعلقہ ہسپتالوں کوبھیج دیئے گئے جن میں ایل آرایچ کو 590 ،کے ٹی ایچ کے لئے 222، مردان میڈیکل کمپلیکس کیلیے 154، ایس جی ٹی ایچ سوات کے لئے 120 اور دیر لوئر کے لئے 162 این 95 ماسک بھیجے گئے ،مجمو عی طور پر تمام ہسپتالوں کو71624 سرجیکل فیس ماسک، 63577دستانے ،1148 فیس شیلڈ ،دیگرحفاظتی سامان میں 8470حفاظتی سوٹ ،1952 گاؤن ،1280 عینکیں ،4041 شوزکور4386 سرجیکل کیپس شامل ہیں، حفاظتی سامان کی تقسیم این ڈی ایم اے کے و ضع کر دہ طر یقہ کا ر کے مطابق کی گئی ہے ، پی ڈی ایم اے نے پچیس ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس محکمہ صحت کے حوالے کر دیئے ہیں،۔این ڈی ایم اے کے تعاون سے موصول شدہ ٹیسٹنگ کٹس سے 25 ہزارمر یضوں کے ٹیسٹ ہو نگے ۔