مکرمی ! گزشتہ کئی سالو ں سے پا کستان کے عوام ملک بھر ہونے والے وا قعات ،البتہ وہ سیاسی ہوں ، معاشی ہو ں یا معاشرتی ہوں برداشت کررہے ہیں۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر کب تک ایسا چلتا رہے گا ؟ کب تک عوام دن بہ دن بڑ ھتی مہنگائی کا مقابلہ کرتے رہیں گے؟ نہ صرف غربت بلکہ دیگر مسائل جن سے پریشان ہے ۔ گیس کا مسئلہ ہو یا پانی کا ،بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو یا تعلیم کی عدم فراہمی ، آ ج تک ان مسائل پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔ میرا حکومت پاکستان سے یہ سوال ہے کہ کب وہ دن آئے گا جب ہم سکون کی سانس لے سکیں گے اور آخر کب تک ہمیں ان مسائل سے دوچار ہونا پڑے گا؟ ( عطفیہ اکرم ، جناح یونیور سٹی برائے خواتین ،کراچی )