لاہور(نامہ نگار)موسم خرابی اور دھند چھا جانے کی وجہ سے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا گذشتہ 9 پروازیں منسوخ اور12 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد ،کراچی، اسلام آباد ملتان جانے والی ، کراچی ، ملتان،اسلام آباد ، جدہ جبکہ کویت سے آنے والی پروازمنسوخ ہو گئیں ، کراچی سے آنے والی پرواز 312دس گھنٹے ،مانچسٹر ، گوانگزو سے آنے والی پرواز 6037تاخیر کا شکار ہوئیں ۔پی آئی اے کی اسلام آباد ، کراچی جانے والی پرواز دوپہر دوبجے ۔اسلام آباد ،استنبول ،ریاض ،دوحہ جانے والی پرواز لیٹ ہوئیں۔ 621پندرہ منٹ ۔دمام جانے والی پرواز 884بیس منٹ۔کویت جانے والی پرواز 502ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئیں۔