پشاور(خبرنگار) خیبر پختونخوا حکومت نے چار وزرا ، معاون خصوصی اور مشیر کے قلمدان تبدیل کردیئے جبکہ دو نئے وزرائ، آٹھ معاون خصوصی اور ایک مشیر کا انتخاب بھی کرلیا۔ محکمہ انتظامیہ سے جاری کردہ الگ الگ اعلامیوں کے مطابق صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان لیکر محکمہ صحت، اکبر ایوب خان سے سی اینڈ ڈبلیو واپس لیکر محکمہ تعلیم ابتدائی و ثانوی، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان سے محکمہ صحت لیکر سوشل ویلفیئراور ڈاکٹر امجد علی سے معدنیات لیکر وزارت ہاؤسنگ کا قلمدان سونپ دیاگیا، نئے منتخب وزراء میں محمد اقبال وزیر کو امداد و بحالی ، ملک شاہ محمدخان کو وزیر ٹرانسپورٹ بنادیا گیا، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اللہ بنگش سے قلمدان واپس لیکر سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی لیکر لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ ، خلیق الرحمن کو وزیر اعلیٰ کا مشیر برائے ہائیر ایجوکیشن ، غزن جمال کو معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ظہور شاکر کو معاون خصوصی برائے اوقاف و مذہبی امور، عارف احمدزئی کو معاون خصوصی برائے معدنیات، ریاض خان کو معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، شفیع اللہ خان کو معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن کمپلینٹ سیل اینڈ پراونشل انسپکشن ٹیم ، تاج محمد خان ترند کو معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات، احمد حسین شاہ کو معاون خصوصی برائے پاپولیشن ویلفیئر اور وزیر زادہ کو معاون خصوصی برائے اقلیتی امور تعینات کردیا ہے ۔