لندن(شوبز ڈیسک)بریسٹ کینسر کا شکار پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ آج اُن کی آخری کیموتھراپی ہوگی۔ کینسر کے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم نادیہ جمیل نے اپنے ڈاکٹروں اور نرسوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا سٹاف اپنے پیشے میں ماہر اور بے انتہا مہربان اور پُرخلوص ہے ۔ایڈن بروکس ہسپتال میں زیرعلاج نادیہ جمیل نے آنکولوجی اور ہیماٹولوجی ڈپارٹمنٹ کی تعریف بھی کی جبکہ انہوں نے میک میلان کینسر سپورٹ کی طرف سے نیلی وگ دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔