ریاض،انقرہ(نیٹ نیوز،آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے مستغیث اعلیٰ نے جمال خشوگی کے قتل کے الزام میں گرفتار5 افراد کیلئے سزائے موت کی درخواست کی ہے ۔ سعودی درالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران استغاثہ کی طرف سے بتایا گیا کہ اس قتل کے الزام میں اب تک 21 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 11 کے خلاف مقدمہ چلانے کی سفارش کی گئی ہے ۔ خبر ایجنسی نے د عویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے جمال خوگی کے قتل میں ملوث 17سعودی حکام پرپابندی لگا دی ہے جوولی عہدکے قریبی بتائے جاتے ہیں۔ادھرمقتول سعودی صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز ِ جنازہ مدینہ منورہ میں مسجد النبوی آج نمازِ فجر کے بعد ادا کی جائے گی۔ اور مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں نمازِجمعہ کے بعد ادا کی جائے گی۔مقتول کے بیٹے صلاح خشوگی نے ٹوئٹر پر غائبانہ نمازجنازہ کااعلان کرتے ہوئے مرداورخواتین کیلئے تعیزت کے اوقات کابھی اعلان کیاہے ۔