لاہور( شوبز ڈیسک) اداکارہ دیدار ملتانی نے شالیمار تھیٹر میں کام کرنے کا معاہدہ کر لیا ۔ اداکارہ نے پروڈیوسرملک طارق اور ہدایتکارڈاکٹر اجمل ملک سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت پہلا ڈرامہ 18اکتوبر سے شالیمارتھیٹر میں شروع ہوگا۔ اداکارہ کا کہناہے کہ لاہور آمد کے بعد میری خواہش تھی کہ میں ملک طارق اورڈاکٹراجمل کے ساتھ کام کروں ۔ پہلے ڈرامے کیلئے خصوصی آئٹم سانگ کی تیاری کر رہی ہوں۔