خضدار(این این آئی) خضدار میں تحصیل زہری میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے گھرپر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جانی نقصان نہیں ہوا، ثنا ء اللہ زہری نے فائرنگ کی تصدیق کی، کہن کے علاقے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما نواب ثناء اﷲ خان زہری کی رہائشگاہ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، ذرائع نے بتایا فائرنگ کافی دیر جاری رہی، پھر فائرنگ کرنے والے فرار ہوگئے ، لیویز نے بتایا اس حوالے سے کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی، نواب ثناء اﷲ خان زہری سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا رات کو میری رہائشگاہ تحصیل زہر ی پر فائرنگ کی گئی ، دشمن کی جانب سے چوری چھپے فائرنگ کرکے فرار ہونا ان کی بزدلی کی نشاندہی کرتا ہے ، اس طرح کے اوچھے ہتکنڈوں سے میں اور نہ ہی میرے ورکرز اور بہی خواہوں کے حوصلے پست ہونگے ، جنہوں نے فائرنگ کی وہ فرار ہوتے ہوئے اپنی شناخت بھی چھوڑ گئے ، ان کے قدموں کے نشانات ہم جانتے ہیں، نواب ثناء اﷲ خان زہری کا کہنا تھا پارٹی رہنمائوں کی ایک دو روز میں پریس کانفرنس ہوگی ، جس میں تفصیلی بیان جاری کیا جائیگا ۔