کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) ضلع خضدار و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.4ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 18 کلومیٹراور مرکزخضدار سے 75کلومیٹر مغرب میں تھا۔