کیلی فورنیا (این این آئی)خطروں کے کھلاڑی مائیک ہیوزاپنے شوق کی تسکین کے دوران ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ مائیک ہیوز گھریلو ساختہ راکٹ میں بیٹھ کر پہلے بھی متعدد بار فضا میں جانے کا تجربہ کر چکے تھے اورانہیں اس راکٹ کے تجربات کے دوران پہلے بھی حادثات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آخری تجربے میں مائیک ہیوز کا راکٹ فائر ہوتے ہی پیراشوٹ سے محروم ہوگیا جس کے باعث وہ بلندی پر جانے کے بعدسیدھا زمین پر آ گرا۔راکٹ کے بلندی سے زمین پر گرنا مائیک ہیوز کی ہلاکت کا سبب بن گیا۔