لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں نیب لاہور پیش ہوگئے ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی اورکینٹ ہائو سنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں ان کی اور اہلخانہ کی انویسٹمنٹ اور ذرائع سے متعلق پوچھ گچھ کی۔خواجہ آصف سے کئی سوالات کئے گئے جن کے جوابات سے نیب ٹیم مطمئن نہیں ہوئی۔نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال زمین کی منظوری لی اور زائد زمین فروخت کی، انتظامیہ کی ملی بھگت سے ان شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کیاجنہوں نے کبھی سوسائٹی کو زمین فروخت ہی نہیں کی۔