لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ریلیزنگ کمپنی تھر پروڈکشن کی جانب سے بھٹی سٹوڈیو کے روح رواں خرم بھٹی اور گلوکارہ گلاب کی پذیرائی،ثقافتی اجرک پہنائی گئی،تفصیلات کے مطابق میوزک انڈسٹری میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر اور میوزک میں اپنا نام بنانے پر تھر پروڈکشن نے ریکارڈسٹ و میوزک پروڈیوسر خرم بھٹی اور معروف فوک گلوکارہ گلاب کو اپنے حیدرآباد دفتر میں بلا کر توقیر بخشی اور انہیں سندھی اجرک پنائی گئیں۔