سٹاک ہوم(ویب دیسک )اس سال طب/ فعلیات یعنی میڈیسن/ فزیالوجی کا نوبل انعام تین سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دیا جارہا ہے جنہوں نے یہ دریافت کیا کہ خلیے کس طرح آکسیجن کو محسوس کرتے ہیں اور خود کو آکسیجن کی دستیابی کے مطابق ڈھالتے ہیں۔ان سائنسدانوں میں امریکا کے ولیم جی کیلن جونیئر اور گریگ سیمینزا کے علاوہ برطانیہ کے سر پیٹر جے ریٹکلف شامل ہیں۔اس سال ہر کٹیگری میں نوبل انعام کی رقم 80 لاکھ سویڈش کرونا رکھی گئی ہے جو تقریباً 17 کروڑ پاکستانی روپوں کے مساوی بنتی ہے ۔