لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیرخلیل طاہر سندھو کی پولیس سکیورٹی واپس لینے کیلئے درخواست پر آئی جی پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست پر سماعت ہوئی جس میں سکیورٹی واپس لینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کو سکیورٹی واپس دینے کا حکم دیا جائے ۔