لاہور (سپیشل رپورٹر) جوہر ٹائون واقع میں زخمی صفیہ بی بی کو ایک دن کے لیے ڈسچارج کر دیا گیا، دھماکے میں صفیہ بی بی کا شوہر اور بیٹا ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے جبکہ دو بیٹے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، بتایا گیا ہے کہ دھماکہ صفیہ بی بی کے گھر کے باہر پیش آیا تھا ، صفیہ بی بی کے شوہر عبدالحالق اور 6 سالہ بیٹا جاں بحق ہوئے ہیں، صفیہ بی بی کے 2 بڑے بیٹے زخمی ہونے کے باعث جناح ہسپتال میں بھی زیر علاج ہیں ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق صفیہ بی بی کو شوہر اور بیٹے کے کفن دفن کے لیے عارضی طور پر ڈسچارج کیا گیا، صفیہ بی بی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالی گاڑی میں سوار آدمی ہمارے گھر کے باہر آیا اور ہم سے پانی مانگا، گاڑی خراب ہونے کا بہانہ کر کے واپس چلا گیا، تقریبا 15 منٹ بعد گھر کے باہر دھماکہ ہو گیا ۔ میرابڑا بیٹا نامعلوم شخص کی شناخت کر سکتا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مالی امداد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔