خنجراب(سپورٹس ڈیسک) خنجراب روڈ میرا تھون کی تینوں پوزیشنیں پاک آرمی کے اتھلیٹس نے جیت لیں، خوبصورت قدرتی مناظر سے دیکھنے والے بھی محظوظ ہوئے ۔دنیا کے سب سے بلند ترین رننگ ٹریک پر ایتھلیٹس اِن ایکشن ہوئے ، 42 کلومیٹر ریس میں پاکستان سمیت 39 ممالک کے 154 اتھلیٹس نے حصہ لیا۔ پہلی تینوں پوزیشنز پاک آرمی کے رنرز نے حاصل کر لیں۔پہلی پوزیشن عمیر حیدرنے حاصل کی، محمد فہیم دوسرے اور سہیل تنویر تیسرے نمبر پر رہے ۔ خوبصورت بلند ترین سیاحتی مقام پر ہونے والی اس ریس سے ملکی و غیر ملکی شرکا ہی نہیں بلکہ تماشائیوں نے بھی بے حد انجوائے کیا۔