لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی پیپسی انڈر 16تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری راؤنڈ میں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایک وکٹ کے نقصان پر 18 رنز سے میچ کے آخری روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 105 رنز کا ہدف 36.1میں حاصل کرلیا۔ محمد فاروق کی64 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے خیبرپختونخوا کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ناردرن اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان ا یونٹ کا فائنل میچ 8سے 10 دسمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔