کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ ارمینہ خان اپنے خوابوں میں ہاتھ دھونے لگیں ۔ایک ٹوئیٹ میں اداکارہ ارمینہ خان نے کرونا وائرس کے خوف سے سے متعلق مذاق کرتے ہوئے کہا کہ میں اب اپنے خوابوں میں بھی ہاتھ دھو رہی ہوں۔اپنے ایک اور پیغام میں ارمینہ خان نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی سے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔اداکارہ نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ پیغام کو شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ تمباکو نوشی کرونا وائرس کو بڑھا سکتی ہے ۔ داکارہ نے تمباکو نوشی کرنے والوں پر زور دیا کہ اس موقع کا استعمال کرتے ہوئے تمباکو نوشی ترک کردیں۔