مکرمی! خواتین کی ترقی کی سب سے بڑی روکاوٹ معاشرتی برتائو ہے ۔ اس روکاوٹ کو صرف تعلیم کیذریعے ختم کیا جا سکتا ہے ۔،طالبات میں نئے خیالات اور سوچ کی کمی نہیں بلکہ انکے خیالات پر عملی طور پر کا م کرنے اور انہیں ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے ۔معاشرے میں عورت کی ترقی کے لئے مردوں کی مثبت سوچ اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔طالبات کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سامنے رکھ کر ان کے لئے پیشہ کا انتخاب کیا جائے اور اسکے مطابق انکی رہنمائی اور ٹریننگ کی جائے ۔کیونکہ زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت پاکستا ن کی ترقی کی ضمانت ہے۔ (آمنہ اشفاق عباسی پنڈ بیگوال،اسلام آباد)