لاہور(سلیمان چودھری ) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے خواتین کے مفت الٹرا سائونڈ کیلئے 200مشینیں مراکز صحت کے حوالے کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق زچگی کی پیچیدگیوں اور بچوں کی بڑھتی ہوئی شرح اموات کو روکنے کیلئے پہلے مرحلہ میں 200الٹرا سائونڈ مشینیں خرید کر 24گھنٹے سہولت فراہم کرنیوالے مراکز صحت پر پہنچا ئی گئی ہیں ۔ ماں بچہ صحت کیلئے کام کرنیوالا آئی آر ایم این سی ایچ نیوٹریشن پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 700الٹرا سائونڈ مشینیں خرید ی جائینگی۔ الٹرا سائونڈمشینوں کو چلانے کیلئے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو ٹریننگ فراہم کی جائیگی۔ محکمہ کی طرف سے پہلے مرحلہ میں اٹک میں 4، ، بہاولنگرمیں7 ، بھکر میں3، چکوال میں 6،چینوٹ میں 3، ڈی جی خان میں 7، فیصل آباد میں 9، گوجرانوالہ میں 6، گجرات میں 6، حافظ آباد میں 4، جھنگ میں 9، جہلم میں 5، قصورمیں 5 ، خانیوال میں 5، خوشاب میں 3، لاہورمیں 6، لیہ میں 3، لودھراں میں 4،منڈی بہائوالدین میں 8 ،میانوالی میں 7،ملتان میں 8،مظفر گڑھ میں 9،ننکانہ صاحب میں 4، ناروال میں 4، اوکاڑہ میں 6،پاکپتن میں 5، رحیم یار خان میں 7، راجن پور میں 4، راولپنڈی میں 7، ساہیوال میں 6، سرگودھا میں 5، شیخوپورہ میں 4، سیالکوٹ میں 5، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4اور وہاڑی میں 6بنیادی مراکز صحت کو الٹرا سائونڈمشینیں دی گئی ہیں ۔