اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کر دیا گیا،ریفرنس شہدا فاؤنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے ترجمان شہدا فاؤنڈیشن حافظ احتشام نے ارسال کیا۔ریفرنس آئین کے آرٹیکل 63-2کے تحت ارسال کیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 8جولائی کو قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران خواجہ آصف کا مذہب کے متعلق توہین آمیز بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں اسلام کی بنیادی تعلیمات کا ہی علم نہیں لہٰذا وہ آرٹیکل 62ون ای کے تحت رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ۔ریفرنس میں سپیکر قومی اسمبلی سے استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دیکر ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس تیس دن کے اندر الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے ۔