فیصل آ باد(خصوصی رپورٹر)ماں کی گود سے گر نے کے نتیجہ میں آ ٹھ ماہ کی بچی جاں بحق ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھوانہ کے رہائشی اکرم کا اہلیہ رفیعہ بی بی کے ساتھ گھریلو معاملات پر جھگڑا ہو گیا تو اسی دوران تکرار کے نتیجہ میں ماں کی گود میں میں اٹھائی ہو ئی آ ٹھ ماہ کی مسکان گھر کے فرش پر گر گئی جسکے نتیجہ میں اسکے سر میں چوٹ آ ئی وہ لہو لہان ہو گئی ،اسکو اہل خا نہ نے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے اس نے دم توڑ دیا ۔