لاہور(کامرس ڈیسک ) خوشاب میں بین الاقوامی معیار کی مائنز ٹسٹنگ لیبارٹری کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے مائنز سیمپل ٹیسٹنگ لیبارٹری خوشاب کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے مائنز ٹیسٹنگ لیبارٹری خوشاب کا ہنگامی دورہ کیا۔ مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر ریاض چودھری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔سیکرٹری معدنیات نے ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز خوشاب کے دفتر میں اہم افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ مائنز لیبر ویلفیر کمشنر ریاض چودھری نے تعمیراتی کام کے حوالے سے سیکرٹری معدنیات کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر عامر اعجاز اکبر نے کہا کہ سیمپل ٹسٹنگ لیبارٹری کا قیام موجودہ حکومت کا انقلا بی اقدام ہے ۔ تعمیراتی کام میں بہترین میٹریل استعمال کیا جائے ۔خوشاب میں مائنز سیمپل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام مائننگ سیکٹر میں جدت لائے گا۔