اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر؍این این آئی ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراؤ چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے ،دوسرا نظریہ عمران خان کا ہے جو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔انہوں نے کہا جنہیں عوام نے مائنس کیا ہے ، وہ سازشوں کے ذریعے خود کو دوبارہ قابل قبول بنانے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سازشیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ پاکستان کی سیاست سے مائنس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہبر مولانا اور ہمنواؤں کے سپرد ہے ۔ انہوں نے کہا میاں صاحب کی تیمار داری کیلئے بیرون ملک چھوٹے میاں صاحب ،دو مفرور بیٹے ،صاحبزادی،سمدھی ، نواسے ،نواسیاں اور ٹی ٹی مافیا بھتیجے پہلے سے ہی موجود ہیں، مریم نواز کا بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع باعثِ تعجب،کسی بھی سزا یافتہ کا محض تیمار داری کی غرض سے بیرون ملک جانا قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے ۔ فردوس عاشق