کراچی ( سٹاف رپورٹر،صباح نیوز ) سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں نیب حکام کو انکوائری مکمل کرنے کیلئے 16 جنوری تک مہلت دے دی ۔جمعہ کو سماعت کے موقع پر خورشید شاہ کی اہلیہ،بیٹے ،داماد، صوبائی وزیر اویس شاہ اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو نیب حکام نے عدالت کو بتایا ملزمان کے خلاف انکوائری جاری ہے جسے مکمل کرنے کیلئے مزید مہلت درکار ہے لہذا وقت دیا جائے ۔عدالت نے خورشید شاہ کی دونوں بیویوں ، بیٹے ، داماد صوبائی وزیراویس شاہ اور دیگر ملزمان کی ضمانت میں بھی16جنوری تک توسیع کردی ۔