کراچی (کلچرل رپورٹر) ارباز خان کی بطور ڈائریکٹر پہلی اردو فلم ’’ راؤنڈ اباؤٹ ‘‘ کو فنکاروں نے فلمی صنعت کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریما، صاحبہ ، ریمبو، معمر رانا ، سید نور سمیت دیگر فنکاروں نے فلم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات پر مبنی ویڈیو پیغام جاری کردئیے ۔ پاکستانی فلمی صنعت کے ورسٹائل فنکار ارباز خان نے پشتو فلموں کی کامیاب ڈائریکشن کے بعدلالی وڈ میں بھی بطور ڈائریکٹر ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے اور ایکشن ، رومانس اور کامیڈی کے حسین امتزاج پر مبنی ایک مکمل تفریحی فلم ’’ راؤنڈ اباؤٹ‘‘ تیار کی ہے جو26 جولائی کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے پاکستان بھر کے سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔فلم کی تشہیری مہم میں سٹارکاسٹ کے علاوہ لالی وڈ کے نامور فنکار بشمول ریما، سید نور، ریمبو ،صاحبہ، معمر رانا، عامر قریشی ، فضا علی ، جویریہ سعود،رابی پیر زادہ کے علاوہ احسن خان نے حصہ لیتے ہوئے خصوصی پیغامات ریکارڈ کروائے ہیں جس میں فلم کی کامیابی کے ساتھ فلم کے موضوع اور ارباز خان کے کیرئیر کے ایک اہم سنگ میل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔