بوسٹن(ویب ڈیسک) اعصابی ماہرین نے چوہوں پر کی گئی ایک حالیہ تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ خوشبو سے نہ صرف ہماری یادداشت کا عمل تبدیل ہوسکتا ہے بلکہ اس سے پرانی اور بھولی بسری یادیں بھی ایک بار پھر تازہ ہو سکتی ہیں۔واضح رہے کہ اس بارے میں ایک مفروضہ برسوں سے موجود ہے جو یہ کہتا ہے کہ خوشبو کی بدولت پرانی یادیں تازہ اور بحال ہوسکتی ہیں۔ تاہم اس بارے میں کوئی تجرباتی ثبوت موجود نہیں تھا۔ماہرین اب تک یہ جان چکے ہیں کہ دماغ کا ایک حصہ ’’ہپوکیمپس‘‘ نئی یادداشتیں بنانے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ یادیں جب تک ہپوکیمپس میں ہوتی ہیں۔