ملتان،روجھان(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) نامعلوم افراد نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس پر فائرنگ کردی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تفصیل کے مطابق کراچی سے پشاورجانے والی ٹرین جب گزشتہ روز سہ پہر 4بجے جب شاہ والی اور روجھان کے ریلوے سٹیشنوں کے درمیان پہنچی تو نامعلوم افراد کی جانب سے اچانک اس پرفائرنگ کی گئی ،ٹرین ڈرائیور نے ہوشمندی سے کام لیتے ہوئے ٹرین کی رفتار تیز کردی اور روجھان سٹیشن جا کر ٹرین روکی، انجن کے ساتھ پہلی دو بوگیوں پر فائرنگ ہوئی ،بعد ازاں چیک کرنے پر مذکورہ بوگیوں پرگولیوں کے نشانات بھی پائے گئے ،نامعلوم افراد ٹرین پر فائرنگ کر کے فرارہوگئے ،پولیس کی بھاری نفری اور حساس اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا مگر شرپسند عناصر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین پر فائرنگ چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو اور اسکے ساتھیوں کو سزا ئے موت کاردعمل ہے ۔