سیول(ویب ڈیسک) شاید ہی کوئی شخص ہو جو اچھی اور خوش و خرم زندگی گزارنا نہ چاہتا ہو لیکن جنوبی کوریا میں خوشگوار زندگی کے لیے ایک نیا رجحان مقبول ہورہا ہے جس کے تحت جیتے جاگتے لوگ اپنی زندگی کے آخری لمحات سے لے کر مرنے تک کی ریہرسل کرتے ہیں، جسے ’’خوشگوار موت‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ریہرسل میں شریک ہونے والا ہر شخص پہلے اپنی زندگی کی آخری تصویر کھنچواتا ہے، اپنے ہاتھ سے اپنی وصیت لکھتا ہے اور پھر تھوڑی دیر کے لیے تابوت میں لیٹ جاتا ہے اور خود کو مردہ محسوس کرنے کی کوشش کرتا ہے۔جنوبی کوریا میں ’’موت کی ریہرسل‘‘ کے مختلف مراکز 2012ء سے کام کررہے ہیں۔