نیویارک( سپورٹس ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے تاہم دوسری طرف امریکہ میں خوفزدہ امریکیوں کو تفریح دینے کیلئے ریسلنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کی تفریح کیلئے رواں ہفتے ریسل مینیا تماشائیوں کے بغیر کرانے کی اجازت دیدی ہے ، رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ ریسل مینیا فلوریڈا کے علاقے اور لینڈو میں واقع ایک تربیتی مرکز میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے سپورٹس بھی ممکن بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔ دوسری جانب بیلاروس نے اینٹی وائرس سپورٹس ایونٹس کا ماڈل تیار کر لیا ہے جبکہ ترکمانستان اور تاجکستان میں بھی کھیل جاری ہیں۔