منی سوٹا( ویب ڈیسک) امریکی ریاست منیسوٹا کی اولمسٹیڈ کاؤنٹی کے تاریخی عجائب گھر نے ایک عجیب و غریب مقابلہ حسن منعقد کیا ہے جو اس میوزیم میں رکھی ہوئی خوفناک اور بھیانک ترین گڑیوں کے درمیان ہے ۔ فیس بُک پر اولمسٹیڈ کاؤنٹی ہسٹری میوزیم کے پیج پر یہ مقابلہ گزشتہ ہفتے شروع کیا گیا ہے جس کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کے اختتام پر کیا جائیگا۔ اس مقابلے کے تحت، اولمسٹیڈ کاؤنٹی ہسٹری میوزیم میں رکھی گئی پرانی گڑیوں میں سے 9 ایسی گڑیاں منتخب کی گئی ہیں جو دیکھنے میں سب سے زیادہ بدصورت اور بھیانک نظر آتی ہیں۔ اسی بناء پر اس مقابلے کو ’’کریپی ڈول کونٹیسٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ جس گڑیا کی تصویر کو زیادہ لوگ بدصورت اور خوفناک قرار دیں گے ، اسے فاتح قرار دیا جائے گا۔