گجرات(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں ایک شیر کھانے کی تلاش میں سکول کی عمارت میں داخل ہوگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ شیر جنگل سے ایک بچھڑے کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے پیچھے گاؤں میں داخل ہوگیا اور جب بچھڑے کے مالک نے اسے بھگانے کی کوشش کی تو وہ برابر میں واقع سکول کی عمارت میں داخل ہوگیا۔وائلڈ لائف اہلکاروں نے دروازے کے باہر پنجرہ رکھ کر شیر کو وہاں متوجہ کرنے کی کوشش کی تاہم شیر سکول کی دوسری منزل پر چلا گیا۔بعد ازاں وائلڈ لائف حکام نے اسے بے ہوش کیا اور پنجرے میں ڈالا، اس دوران شیر صحیح سلامت تھا اور اسے کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔