یوٹاہ(ویب ڈیسک)مغربی امریکہ میں واقع ریاست یوٹاہ کے ایک علاقے میں 20 بڑے برمی اژدہوں نے ایک گھر کو گھیر لیا، جسے دیکھ کر لوگ خوف زدہ ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ کے علاقے ہالیڈے میں ایک شخص نے غیر قانونی طور پر 20 بڑے برمی سانپ پال رکھے تھے، جن میں سے زیادہ تر آزاد ہو کر گھر سے باہر نکل آئے اور علاقے میں آس پاس رینگنے لگے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ ان اژدہوں میں دس ایسے تھے جن کی لمبائی 10 فٹ تھی، لوگ گھر کے باہر اتنے بڑے سانپوں کو آزادانہ رینگتے دیکھ کر ڈر گئے ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر شہری مارٹن کے گھر پر چھاپا مارا تو وہاں سے دیگر غیر ملکی جانور بھی بڑی تعداد میں برآمد ہوئے۔