لاہور(اپنے رپورٹر سے ) خیابان فردوسی سگنل فری کوریڈور منصوبہ التوا کا شکار، ایل ڈی اے کو تاحال محکمہ تحفظ ماحول کا این او سی نہیں مل سکا۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل ایل ڈی اے نے منصوبہ کے این او سی کے لئے درخواست دی تھی لیکن محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے اس پر تاحال کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوسکی۔