پشاور/اسلام آباد(نیوز رپورٹر،لیڈی رپورٹر) خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔بدھ کی سہ پہرآنے والے زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 180کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ،زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ، زلزلے کے جھٹکے پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، دیر اپر ، دیر لوئر ،مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور دیگر اضلاع میں محسوس کئے گئے ،جہاں لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے باہر نک آئے ۔