پشاور(ممتاز بنگش) خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف میں 2آزادارکان کی شمولیت سے پارٹی کو خواتین کی مخصوص 2 نشستیں ملیں گی جبکہ اقلیت کی ایک نشست بھی پی ٹی آئی ہی کے حصے میں آئے گی ۔جے یو آئی کو خواتین کی ایک نشست ملے گی جبکہ موجود صورتحال میں ایک نشست جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی میں سے ایک پارٹی کو مل سکتی ہے جس کا فیصلہ اسمبلی میں ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔