پشاور(نیوز رپورٹر)خیبرپختونخوااسمبلی نے احتساب کمیشن کے خاتمے سے متعلق بل کو کثرت رائے سے منظورکرلیاہے ۔ احتساب کمیشن کے تمام ملازمین کو سرپلس پول بھیجاجائے گا جہاں انہیں دوسرے محکموں میں ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی ۔احتساب کمیشن میں جاری تمام انکوائریاں اورمقدمات محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردی گئی ہیں،تنسیخ احتساب کمیشن بل2013ء ایوان میں صوبائی وزیرقانون سلطان محمدنے پیش کیا۔